ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں کشمیرمیں مظاہرین پرہندوستانی پولیس کے تشدد کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، مسئلہ کشمیر کاجائزہ لینے کےلئے ایک مستقل کمیشن تشکیل دے۔واضح رہے کہ کشمیر میں ایک مسجد میں جوتے پہن کر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے داخلے کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر بی ایس ایف اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئےتھے۔ جس کے بعد ہزاروں افراد نےسری نگرمیں مظاہرے کرکے پولیس تشدد کی مذمت کی اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ...........242
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442886
ہیومن رائٹس واچ نےہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں مظاہرین پر پولیس کے تشدد کی مذمت کی ہے۔